Tuesday, 4 October 2016

بارڈر سنبھالے ہیں،جنگ ہوئی تو پٹھان پاک فوج سے آگے کھڑے ہونگے:شاہد آفریدی


لاہور(صباح نیوز)سابق قومی ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹھانوں نے پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کیلئے بارڈر سنبھالے ہوئے ہیں، بھارت کو پتہ نہیں کہ پاکستان آرمی سے پہلے پٹھان آگے کھڑے ہوتے ہیں۔پٹھانوں نے پاکستان کی حفاظت کیلئے بارڈر سنبھالے ہوئے ہیں۔قومی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی نے گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت کو پیغام دیا تھا کہ پاکستان تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ جب دو ہمسایوں کی لڑائی ہوتی ہے تو دونوں کو نقصان ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بہت امن پسند قوم ہے۔ انتہائی اقدامات کی بات کیوں کی جائے جب چیزیں ڈائیلاگ سے حل ہو سکتی ہیں۔ پاکستان خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹویٹس میں کہیں بھی بھارت کا ذکر نہیں کیا لیکن بھارتی میڈیا نے اس کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ شاہد آفریدی بھارتی فوج سے ڈر کر یہ بیان دے رہے ہیں۔ ایک بھارتی چینل سے کہا گیا کہ بھارتی فوج کی سرجیکل سٹرائیک نے پاکستان کو شرمندہ کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی امن کی بھیک مانگنا شروع ہو گئے جس کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے سرکاری سپورٹس ٹیلی ویژن کے پروگرام میں اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پتہ نہیں کہ پاکستان آرمی سے پہلے پٹھان آگے کھڑے ہوتے ہیں۔ پٹھانوں نے پاکستان کی حفاظت کیلئے بارڈر سنبھالے ہوئے ہیں۔